ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی کہا کہ وہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نریندر مودی نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین
سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے بھی باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اُن کی نیک تمنائیں متاثرین اور لواحقین کے ساتھ ہیں، جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.